خبرنامہ سندھ

مجھے نواز شریف عام انتخابات میں نظر نہیں آرہے، منظور وسان کی پیش گوئی

مجھے نواز شریف عام انتخابات میں نظر نہیں آرہے، منظور وسان کی پیش گوئی

کراچی:(ملت آن لائن) سندھ کے وزیر صنعت منظور حسین وسان نے پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نواز شریف دو ہزار اٹھارہ کے عام انتخابات میں نظر نہیں آرہے۔ تفصیلات کے مطابق منظور وسان نے نواز شریف کی نااہلی سےمتعلق نئی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف2018کےانتخابات میں نظرنہیں آرہے، نوازشریف کی نااہلی لمبی جائے گی۔ راؤ انوار کے حوالے سے وزیر صنعت کا کہنا تھا کہ راؤانوارکی گرفتاری نہ ہونا چیلنج ہے، پولیس سمیت تمام ادارے راؤ انوار کی گرفتاری کے منتظر ہیں۔ منظور وسان نے کہا کہ نوازشریف نے سندھ آنےمیں بہت دیرکردی، نواز شریف نے کبھی سندھ کے مسائل حل نہیں کیے، نوازشریف کی اس بار پیر پگارا سے ملاقات متوقع نہیں۔
نواز شریف جیل ضرور جائے گا،منظور وسان
انکا کہنا تھا کہ تیسری قوت نواز شریف کی ملاقات پیر پگارا سے فی الحال نہی چاہتی فنکشنل لیگ والے تیسری قوت کے اشاروں پر چلتے ہیں۔ جہیز بل کے حوالے سے منظور وسان نے کہا کہ میری شادی میں پچاس ہزار سے زیادہ خرچہ ہوا تھااب اس دور میں پچاس ہزار میں کسی کی شادی ہونا ممکن نہیں جہیز بل پر فیصلہ نہیں ہوا ابھی بحث ہوئی تھی۔