کراچی(اے پی پی)محمود مانڈوی والا سارک لاء کانفرنس کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔ محمودمانڈوی والا سارک لاء کانفرنس کے چیئرمین کی ذمے داری 2 سال کےلیے سنبھالیں گے۔ عام طور پر سارک رکن ممالک میں سے کسی ایک ملک کا چیف جسٹس یہ ذمےداری سنبھالتا ہے، تاہم پہلی بار کسی چیف جسٹس کے بجائے پاکستان کے سینئر وکیل محمود مانڈی والا کو یہ ذمے داری دی گئی ہے۔