خبرنامہ سندھ

محکمہ تعلیم سندھ ، لوٹی رقم واپس مل گئی

کراچی (آئی این پی) محکمہ تعلیم سندھ نے اپنےکرپٹ افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔کارروائی کا آغاز ہوتے ہی تین ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران نے لوٹی ہوئی رقم نیب کو واپس کردی ۔ محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے کرپٹ افسران کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ محکمہ کے تین ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کی بر طرفی کے لئے فائنل نوٹس بھی جاری کر دیا گیا تو افسران نے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے نیب کو واپس کر دئے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر خلیل احمد مہر نے 69 لاکھ 60 ہزار روپے واپس کر دئے۔ ڈٰ ای او مسز رضیہ بیگم نے 4 لاکھ روپے جبکہ جیکب آباد کے محمد فرالک شیخ نے 45لاکھ 54 ہزار روپے واپس کئے ۔