خبرنامہ سندھ

محکمہ تعلیم سندھ :25 کروڑکا بجٹ اڑادیا،طلباء سہولیات سےمحروم

کراچی: (اے پی پی) صوبہ سندھ کے متعدد سرکاری اسکول فرنیچر و دیگر سہولیات سے محروہم ہیں۔ شہر قائد میں بھی طلباء زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ شدید گرمی کے باوجود طلباء کے لئے کلاسوں میں پنکھے موجود نہیں۔ گزشتہ ماہ محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے اسکولوں کے فرنیچر و دیگر سہولیات کے لئے 25 کروڑ روپے کی رقم جاری کی گئی تھی اس کے باوجود اسکولوں میں فرنیچر کی کمی جیسے مسائل برقرار ہیں۔ اساتذہ کے مطابق اسکولوں کی عمارتیں تو بنا دی گئی ہیں لیکن ان میں تاحال فرنیچر فراہم نہیں کیا گیا اور نہ ہی پنکھے اور بجلی جیسی سہلیات دی گئی ہیں۔ اسکولوں میں فرنیچر و دیگر مسائل کے باعث مضافاتی علاقوں کے اسکولوں میں طلباء کی حاضری کم ہوتی جا رہی ہے۔