خبرنامہ سندھ

مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار

کراچی: (ملت+اے پی پی) ملیر کے علاقے سعودآباد میں پولیس کا بسوں اور کوچوں میں لوٹ مار کرنے والے گروہ سے مقابلہ ہوا۔ مقابلے کے نتیجے میں تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ٹی ٹی پستول، مسروقہ رقم اور چھینے گئے موبائل فونز برآمد کیے گئے ہیں۔ ملزمان کی شناخت درشن، زمیر اور انگراز کے ناموں سے کر لی گئی ہے۔ دوسری جانب مچھر کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شہری اخلاق زخمی ہو گیا۔