خبرنامہ سندھ

مختلف پولیس مقابلوں کے دوران ایک ڈاکو ہلاک

کراچی: (ملت+اے پی پی) گارڈن فوارہ چوک کے قریب پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلے کے بعد دو اسٹریٹ کریمنلز آصف اور عبدالجلیل کو زخمی حالت میں دھر لیا گیا۔ ان سے اسلحہ موٹر سائیکل اور چھینے گئے دس موبائل فونز برآمد کر لیے گئے۔ اورنگی ٹاؤن پاکستان بازار میں پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے 2 ٹی ٹی پستول اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔ دوسری جانب کراچی کے علاقے نیو کراچی صنعتی ایریا کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص سفیر کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔