خبرنامہ سندھ

مخلتف پولیس مقابلوں کے دوران 4 ڈاکو گرفتار

مخلتف پولیس مقابلوں کے دوران 4 ڈاکو گرفتار

کراچی: (ملت آن لائن) لانڈھی چار نمبر میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم شہریوں سے لوٹ مار کر رہا تھا۔ ملزم سے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔ ادھر پی آئی بی پولیس چھاپے کے دوران ملزمان نے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ میں 3 ملزموں نوید، احمد اور حبدار کو زخمی حالت میں دھر لیا گیا۔ ملزمان سے اسلحہ اور مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ مردم شماری شفاف انداز میں ہونی چاہیے کیونکہ یہ مسئلہ بڑا اہم ہے لیکن ہر ایک کو بیانات کی حد تک اس میں دلچسپی ہے۔ سندھ اسمبلی میں مردم شماری کے نتائج پر پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جیسے ہی مردم شماری کا عمل شروع ہوا کچھ شکایتیں آئیں، میں نے کہا تھا کہ مردم شماری شفاف انداز میں ہونی چاہیے کیونکہ یہ مسئلہ بڑا اہم ہے لیکن ہر ایک کو بیانات کی حد تک ہی مردم شماری میں دلچسپی ہے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ مجھے دکھ ہے کہ اتنے اہم ایشو پر حزب اختلاف اور حزب اقتدار کے اراکین کی ایوان میں تعداد انتہائی کم ہے، قائد حزب اختلاف بھی ایوان میں نہیں ہیں جب کہ میں اپنی مصروفیات ترک کرکے اسمبلی پہنچا ہوں۔ مردم شماری سے متعلق کچھ تجاویز دی تھیں، پینسل سے فارم بھرنے پر اعتراض کیا تھا جب کہ ہم نے فارم 2 کی کاپی مانگی تاکہ ریکارڈ تو ہمیں ملے، مردم شماری نو سال تاخیر سے ہوئی، مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں مردم شماری کے عبوری نتائج پیش کیے گئے، میں جو کوشش کرسکتا تھا وہ کی لیکن ہم مردم شماری کو روک نہیں سکتے تھے۔