خبرنامہ سندھ

مرادعلی شاہ کی وزیراعلیٰ ہاؤس آمد، گارڈ آف آنرپیش

کراچی: (اے پی پی) سید مراد علی شاہ کی بحیثیت وزیر اعلیٰ پہلے دن وزیر اعلیٰ ہائوس پہنچنے پران کی آمد کا اعلان بگل بجا کر کیا گیا اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ سندھ کے 27 ویں وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ وزیر اعلیٰ بننے کے بعد پہلی مرتبہ وزیر اعلیٰ ہائوس پہنچے تو ان کی آمد کا اعلان بگل بجا کر کیا گیا ۔ پولیس کے دستے نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا ۔ وزیراعلیٰ نے سرکاری فرائض کی انجام دہی چیف سیکرٹری سندھ اور دیگر صوبائی سیکرٹریز سے ملاقاتوں سے شروع کردی ہیں ۔ چیف سیکرٹری صدیق میمن نے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ سندھ کو حکومتی امور پر بریفنگ دی ۔