خبرنامہ سندھ

مرادعلی شاہ کےحلف اٹھانےپرانکی رہائشگاہ پرجشن

سیہون شریف: (آئی این پی) سید مراد علی شاھ نے جیسے ہی گورنر ہاؤس میں حلف لیا تو اسکے بعد سیہون شریف میں انکی رہائشگاہ واہڑ میں غلام حسین ہالی پوٹو، بھان سعید آباد کے سید ہاؤس پر سید حاجن شاہ، سید محمد شاہ، سیہون کے سید ہاؤس پر سید آصف شاہ، راہپوٹا ہاؤس پر سردار سکندر علی راہپوٹو کی قیادت میں جشن منانے کا سلسلہ جاری ہے۔ جیالوں کیجانب سے ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلائی جا رہی ہیں۔ جیالے ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہیں اس وقت مراد علی شاہ کی رہائشگاہ پر شاندار آتش بازی کی جاری ہے جشن اس وقت تک جاری ہے۔