اسلام آباد(ملت آن لائن)وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو نااہل قراردینے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔
محمود اختر نقوی کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کرائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مراد شاہ 2012 میں دوہری شہریت کیس میں نااہل ہو چکے ہیں، عدالت عظمی نے اپنے فیصلے میں مراد علی شاہ کو تمام مراعات اور تنخواہیں واپس کرنے کا حکم دیا تھا لیکن مراد علی شاہ نے اب تک عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کیا۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ مراد شاہ نے جھوٹے حلف نامے پر پی ایس 73 جامشورو سے ضمنی انتخاب لڑا، انہیں ملی بھگت سے ضمنی انتخاب میں کامیاب کرایا گیا لیکن صوبائی الیکشن کمیشن نے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کیا اور مراد علی شاہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، عدالت سے استدعا ہے کہ مراد شاہ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا جائے اور ان سے تمام مراعاتیں اور سرکاری خزانے سے حاصل کی گئی رقوم 15 دن میں واپس کرنے کا حکم دیا جائے۔