خبرنامہ سندھ

مراد علی شاہ نے جہاز کو بھی دفتر بنا لیا

کراچی: (آئی این پی) سندھ کے نومنتخب وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کام کام اور صرف کام پر کمر باندھ رکھی ہے۔ اسلام آباد جانے کے لئے ایئرپورٹ پہنچے تو چند اہم فائلیں گاڑی کی ڈگی سے نکالیں اور دستخط کر دیں۔ اسلام آباد میں وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کے بعد سیکریٹریٹ کے ملازمین کے ساتھ نماز ادا کی۔ مراد علی شاہ نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات بھی کی۔ اسلام آباد سے واپسی پر بھی مراد علی شاہ جہاز میں سکون سے نہ بیٹھے اور فائلیں دستخط کرتے رہے۔ ایئرپورٹ سے واپس وزیر اعلیٰ ہاؤس پہنچے تو کنٹینرز دیکھ کر برہم ہو گئے اور خود کھڑے ہو کر تمام رکاوٹیں صاف کروا دیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ احتجاج ضرور کریں مگر عوام کو پریشان نہ کریں۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہر میں بارش کے بعد کے الیکٹرک کے ایم ڈی کو فون کیا اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی کی ہدایات کیں۔