خبرنامہ سندھ

مراد علی شاہ کا انوکھا اقدام

کراچی/لاڑکانہ: (اے پی پی) سندھ کے نئے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کی انوکھی منطق نے پوری قوم کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔ گزشتہ روز مزار قائد پر حاضری کے موقع پر سید مراد علی شاہ فاتحہ خوانی کے وقت خاموش کھڑے رہے اور فاتحہ خوانی میں حصہ نہ لیا لیکن آج ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر حاضری کے وقت مراد علی شاہ نے بھٹو کیلئے فاتحہ خوانی کی۔