خبرنامہ سندھ

مراد علی شاہ کی دبئی سے واپسی

وزیراعلیٰ سندھ کے

کراچی: (ملت+اے پی پی) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ دبئی سے وطن واپسی کے فوری بعد اولڈ ٹرمینل پہنچ گئے جہاں انہوں نے پیپلز پارٹی کے چیرمین آصف علی زرداری کے وطن واپسی پر استقبال کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ مراد علی شاہ کا جلسہ گاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا یہ جلسہ نہیں کو چیئرمین کا استقبال ہے۔ جس میں جلسے سے زیادہ لوگ موجود ہوں گے۔ انہوں نے کہا شاہراہ فیصل کو ٹریفک کیلئے بند نہیں کیا جائے گا جبکہ شرکاء کی سیکیورٹی اور پارکنگ کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔