مرید پیروں سے شادی کر رہے ہیں، واقعی تبدیلی آگئی ہے، ناصرحسین شاہ
کراچی :(ملت آن لائن) سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ شادی عمران خان کا ذاتی معاملہ ہے ہم مبارکباد دیتے ہیں ، مریدپیروں سےشادی کررہےہیں واقعی تبدیلی آگئی ہے۔ سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ شادی عمران خان کا ذاتی معاملہ ہے، ہم مبارکباد دیتے ہیں، مریدپیروں سےشادی کررہےہیں واقعی تبدیلی آگئی ہے، خیبرپختونخوامیں عمران خان تبدیلی نہ لاسکے شادی ان کی تبدیلی ہے۔ آئی جی سندھ کے معاملے پر وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ آئی جی سند کیلئےوفاق کو22گریڈکےتین نام بھیجےہیں، آئی جی سندھ کیلئے بھیجے گئے ناموں میں ترجیح عبد المجید دستی ہے۔ سید ناصر حسین شاہ نے بلوچستان کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد وفاق کی نااہلی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاناما کے بعد وفاقی حکومت ٹکراؤ کی صورتحال چاہتی ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے وضاحتی بیان میں کہا تھا کہ عمران خان نے بشریٰ مانیکا کو شادی کی پیشکش کی تاہم ابھی شادی نہیں کی۔