کراچی(ملت آن لائن) گھگھر پھاٹک کے قریب زیر تعمیر فیکٹری کے ٹینک میں 15 مزدور ڈوب گئے۔15میں سے 4 ڈوب کر ہلاک ہوگئے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق زیر تعمیر فیکٹری کے ٹینک میں گرنے والے 15 مزدوروں میں سے 4 ڈوب کر ہلاک ہوگئے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
راؤ انوار کا کہنا ہےکہ ڈوبنے والے مزدوروں کی تلاش کے لیے ریسکیو اہلکاروں کو طلب کرلیا گیا ہے اور مزید مزدوروں کی تلاش کا کام بھی جاری ہے۔
کراچی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں میں ٹارگٹ کلر، کالعدم تنظیم کے کارکن، جعلی میجر سمیت 27افراد کو گرفتار کرلیا۔
کراچی میں اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔
اسکاؤٹ کالونی سے سیاسی جماعت کا مبینہ ٹارگٹ کلر پکڑا گیا، کواری کالونی میں ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ سے 2افراد زخمی ہوگئے۔
صدر، مومن آباد، پاکستان بازار، پیر آباد اور گلبرگ سے جعلی میجر سمیت 11 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔
ایس ایس پی ملیر رائو انوار کے مطابق اسکائوٹ کالونی سے سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر ماجد کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا گیا۔