خبرنامہ سندھ

مسافروں کو مشکلات پیش آنے پر پی آئی اے نے معذرت کر لی

کراچی:(آئی این پی )آٹھ دن انتظار کے بعد پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بحال ہو گیا ، قومی ایئر لائن نے معذرت تو کر لی ہے لیکن عمرہ زائرین ، بیرون ملک ملازمت کے لئے جانے کے منتظر ، اندرون ملک اپنے پیاروں کے پاس نہ پہنچ پانے والے جس کرب ، اذیت اور مشکل سے گزرے اس کا ازالہ کوئی نہیں کر سکتا ۔ کچھ دن کے لئے وہ لمحے کہیں کھو گئے تھے جب جہاز میں آنے پر اس دلکش مسکراہٹ کے ساتھ آپ کا ویلکم ہوتا تھا اور پھر ان نازک نازک سے آنکھوں میں آٹھ آٹھ انسو آگئے ۔ اب آٹھ دن بعد اندرون اور بیرون ملک پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن مکمل بحال ہو گیا ہے ۔ آپ کی بکنگ شیڈول ہے تو اس کے مطابق ایئر پورٹ پہنچ جائیں ۔ فلائٹ آپریشن کی بحالی اچھی بات ہے، لیکن جنہیں اپنے ویزوں کی مدت ختم ہونے کا خدشہ تھا ان کا کیا ہو گا ۔ اور جو عمرہ زائرین کو پریشانی ہوئی اس کا مداوا بھی ممکن نہیں ۔ ہڑتال ختم ہونے پر پشاور سے آج چار طیارے اُڑیں گے ۔ کراچی اور دبئی سے چار پروازیں معمول کے مطابق لینڈ کریں گی