کراچی: (ملت آن لائن) ائر پورٹ سکیورٹی فورس نے کراچی ائر پورٹ پر کارروائیاں کرتے ہوئے، ایک مسافر سے 2 کلوآئس ہیروئن برآمد کیا۔ دبئی جانیوالے میاں بیوی سے ایک کروڑ 29 لاکھ روپے سے زائد غیر ملکی کرنسی برآمد کی۔ائر پورٹ سکیورٹی فورس نے کراچی ائر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک مسافر سے 2 کلو آئس ہیروئن برآمد کی۔ سرگودھا کا عمران بحرین جا رہا تھا، اس نے ہیروئن جہار کےنیچلے حصے میں چھپا کر اسے شہد سے بھر دیا تھا۔ مزید کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا۔اے ایس ایف نے ایک اورکارروائی میں مسافرسے ایک کروڑ 29 لاکھ روپے سے زائد غیر ملکی کرنسی برآمد کی جس میں 3 لاکھ 57 ہزار 845 یو اے ای درہم اور 70 ہزار سعودی ریال شامل ہیں۔ مسافر عبدالستار اپنی بیوی سلمی کے ساتھ دبئی جا رہا تھا۔ دونوں میاں بیوی کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لئے کسٹم کے حوالے کر دیا گیا۔