خبرنامہ سندھ

مسافر شیڈول کے مطابق ایئرپورٹس پہنچیں، پی آئی اے

کراچی:(آئی این پی )پی آئی اے نے تمام ملکی اور غیر ملکی پروازوں کی بحالی کااعلان کرتےہوئے مسافروں کو پروازوں کے شیڈول کے مطابق ایئرپورٹس پر پہنچنے کی درخواست کی ہے۔ترجمان پی آئی اے کاکہناہےکہ پی آئی اے کی تمام ملکی اور غیر ملکی پروازوں کے آپریشن مکمل طور پر بحال ہو چکے ہیں اور ایسے مسافر جنہوں نے ٹکٹس خرید رکھے ہیں ، اپنی پروازوں کے شیڈول کے مطابق ایئر پورٹ پہنچ جائیں۔ ترجمان نے گزشتہ آٹھ دنوں کے دوران مسافروں کو پیش آنے والی مشکلات پر معذرت کی ہے۔