خبرنامہ سندھ

مسافر کوچ سے 6600 لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد ، دو ملزمان گرفتار

کراچی (آئی این پی) کراچی کے علاقے ماڑی پور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر کوچ سے 6600 لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ جمعہ کو پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے ماڑی پور میں کارروائی کی گئی کارروائی کے دوران مسافر کوچ سے 6600 لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرلیا ایرانی ڈیزل حب سے سمگل کرکے کراچی لایا گیا تھا پولیس نے اس سلسلے میں دو ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا۔