خبرنامہ سندھ

مستونگ میں بس کھائی میں گرنے سے 9 افراد جاں بحق

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ لک پاس پر تیز رفتاری کے باعث کھائی میں گر گئی ، حادثے میں 9 افراد جاں بحق ، 20 سے زائد زخمی ہوئے ۔ وزیر اعلی بلوچستان نے حادثے میں قیمی جانوں کے ضیائع پر افسوس کا اظہار کیا ۔ تیز رفتاری اور منزل پر پہنچنے کی جلدی نے پھر سے دو خواتین سمیت 9 افراد کو نگل لیا ، یہ افسوسناک واقعہ کوئٹہ سے ایک گھنٹے کی مسافت پر واقعہ مستونگ کے علاقے لک پاس کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث مسافر کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی ۔ واقعے کی اطلاع پر ایمبولینس کے ذریعے زخمی ہونے والے 25 بدقسمت مسافروں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایم ایس سول ہسپتال کے مطابق 6 کی حالت تشویشناک ہے ۔ سول ہسپتال میں رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے جہاں ہر شخص اپنے پیاروں کو تلاش کرتا رہا ، ہسپتال انتظامیہ نے زخمی اور جاں بحق افراد کی لسٹ آویزاں کر دی اور 20 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے ۔