خبرنامہ سندھ

مسجد،مدارس اور عبادت گاہوں پر حملہ کرنے والے عناصر اسلام کے بھی دشمن ہیں

سکھر (ملت + آئی این پی) جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے رہنما ناصر خالد محمود سومرو نے کہا ہے کہ مسجد،مدارس اور عبادت گاہوں پر حملہ کرنے والے عناصر اسلام کے بھی دشمن ہیں درگاہ شاہ نورانی پر حملہ ایک بزدلانہ فعل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اسلام ہمیں امن اور سلامتی کو سبق دیتا ہے قوم کو تحفظ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے وہ قوم کی جان و مال کی حفاظت کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ شمس العلوم سکھر میں ایک تعزیتی اجلاس کے بعد کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیاقبل ازیں جے یو آئی کے رہنماؤں مولانا محمد صالح اندھڑ ، آغا سید محمد ایوب شاہ ، مفتی محمد اعظم مہر ، مولانا عارف الحسینی ، مولانا مولانا بخش مہر نے جے یو آئی سٹی کے مفتی قمر الدین ملانو ، ایڈوکیٹ عبید اللہ ملانوکی والد ہ پر ان سے تعزیت کی ، تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ناصر خالد محمود سومرو کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے قائد عمران خان ملک میں انتشار اور اداکاری کر رہے ہیں جس طرح امریکہ میں ڈونلڈٹرمپ سے لوگ بیزار ہیں ایسے ہی پاکستانی عوام عران خان سے تنگ ہے سونامی کی ہر جگہ ناکامی ہوئی ہے سندھ میں اسلامی نظام نظر آرہا ہے آئندہ انتخابات میں وڈیروں ، جاگیرداروں اور نوابوں کو جے یو آئی کا سمندر لے ڈوبے گا انتخابات میں جے یو آئی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی ۔