خبرنامہ سندھ

مسلح ملزمان ڈیڑھ کروڑ روپے کے قربانی کے جانورلےاُڑے

کراچی: (آئی این پی) قربانی کے جانور عید الالضحیٰ سے قبل ہی قربان ہونا شروع ہو گئے۔ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں باڑے سے بیس مسلح ملزمان ڈیڑھ کروڑ روپے کے 15جانور لے اُڑے۔ باڑے کے مالک طیب کا کہنا ہے کہ اس نے واقعے کا مقدمہ درج کرا دیا ہے لیکن پولیس ملزمان کی گرفتاری میں ناکام ہے۔ ملاک کا کہنا ہے کہ ایک جانور کی قیمت آٹھ سے دس لاکھ روپے ہے۔