مسلسل شکست نے عمران خان کو چڑچڑا بنا دیا ہے،چانڈیو
کراچی(ملت آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے مرکزی اطلاعات سیکریٹری مولابخش چانڈیو نے اپنے بیان میں عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ مسلسل شکستوں نے عمران خان کو چڑچڑے پن کا شکار بنا دیا ہے ۔
آج ایک چڑا ہوا شخص تقریر کر رہا تھا،عمران قومی مسائل پر بولنے کے بجائے ذاتی حملے کر رہا تھا ۔حاکم علی زرداری پر بولنے والا بتائے کہ ان کے والدکو کس جرم کے تحت نوکری سے نکالا گیا تھا؟۔
سندھ میں کسی بھی سیاسی ورکر کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں ہوئی ۔انھوں نے کہا کہ عمران کو سندھ کی صورتحال کے بارے میں پتا ہی نہیں ہے ۔عمران کو وزیراعظم بننے کا شوق ہے کیا ان کو پہلے وزارت عظمی چلانے کا تجربہ ہے؟۔