خبرنامہ سندھ

مسلم لیگ ن کو بدزبانی کی سیاست مہنگی پڑے گی، چانڈیو

کراچی: (ملت+اے پی پی) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے عابد شیر علی کے بیان کے رد عمل میں کہا کہ عابد شیر علی نواز شریف کے لئے آستین کے سانپ ہیں۔ بدزبانی کر کے عابد شیر علی نے روایتی سیاسی جنگ کا آغاز کر دیا ہے۔ مسلم لیگ ن کو بدزبانی کی سیاست مہنگی پڑے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عابد شیر علی اگر گھر داماد نہ ہوتے تو چپڑاسی کی نوکری تلاش کر رہے ہوتے۔ مولا بخش چانڈیو نے مزید کہا کی عابد شیر علی نواز شریف کے سولی پر چڑھنے کی خوشی منائیں گے۔ عابد شیر علی ایان علی اور دوسروں پر الزامات لگانے کی بجائے قطری شہزادہ کے خط کو سچا ثابت کرنے کی فکر کریں۔