کراچی۔ (ملت آن لائن) صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ٹھل جیکب آباد میں صحافیوں پر پولیس اہلکاروں کے مبینہ تشدد کا نوٹس لے لیا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ایس ایس پی جیکب آباد سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کر لی۔ مشیر اطلاعات نے کہا کہ واقعہ کی مکمل انکوائری کی جائے گی، پیپلز پارٹی کے منشور میں ذرائع ابلاغ کی آزادی بنیادی نکات میں ہے، ہم صحافیوں کے خلاف کسی بھی طرح کی کارروائی برداشت نہیں کریں گے۔