مصطفیٰ کمال اور فاروق ستارایک تو جھوٹ بول رہا ہے: انیس قائم خانی
کراچی:(ملت آن لائن) پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی کا کہنا ہے کہ 8 نومبر کے بعد ایم کیو ایم پاکستان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، ایم کیو ایم پاکستان سے انتخابی اتحاد پر نہیں انضمام پر بات طے ہوئی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان سے ایک پارٹی، ایک منشور اور ایک نشان پر بات طے ہوئی تھی۔ دوسری جانب، انیس قائم خانی کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں معلوم تھا کہ 8 دسمبر کو ایم کیو ایم بھی باغ مصطفیٰ حیدر آباد میں جلسہ کر رہی ہے، اب تک انتظامیہ کی جانب سے جلسے کی اجازت نہیں ملی۔ پاک سر زمین پارٹی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت کے دروازے ایم کیو ایم پاکستان کے لئے کھلے ہیں، آئندہ کوئی رابطہ ہوا تو سوچیں گے کہ کیا کرنا ہے۔