اسلام آباد ۔ (اے پی پی)ایم کیو ایم کے رہنما سینیٹر میاں عتیق نے کہا ہے کہ قوم اور ملکوں کے درمیان تعلقات برابری کی بنیاد پر ہوتے ہیں ۔ قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت جانے کی ضرورت نہیں مصطفیٰ کمال نے اپنی پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے مجھ سے رابطہ نہیں کیا جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم اور ملکوں کے درمیان تعلقات برابری کی بنیادپر ہوتے ہیں ۔ بھارتی عوام کو چاہئے کہ وہپاکستانی کرکٹ ٹیم کے حوالے سے اپنا رویہ درست کرے ہمیں کھیل کو کھیل سمجھنا چاہئے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کیلئے دونوں طرف کے عوام کو ذمہ داری کامظاہرہ کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کا شاندار استقبال کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت اور عوام کا کرکٹ ٹیم کے حوالے سے رویہ مناسب نہیں۔ بھارتی حکومت اور عوام کو دیکھنا چاہئے کہ ہم بین الاقوامی برادری کے سامنے کرکٹ ٹیم کے حوالے سے کس طرح کا رویہ اپنا رکھا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ کمال نے مجھے اپنی پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی وہ مجھ سے رابطہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین ہیں ، قائد ایم کیو ایم کو کراچی کے عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے وہ کسی کے اس طرح کے بیانات پر توجہ نہیں دیتے۔