حیدرآباد:(اے پی پی)مصطفیٰ کمال حیدرآباد پہنچ گئے اور اپنی پارٹی کے دفتر کا افتتاح کردیا، خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم ان کے پیروکار نہیں جنہوں نے پڑھے لکھے نوجوانوں کو ٹارگٹ کلر بنایا۔ حیدرآبادپہنچنےپرمصطفی کمال کاکہناتھاکہ ہم نے اپنی دو نسلوں کو کٹوادیا،دوسرے کے پیسوں سے یونی ورسٹی بنوانے اور کریڈٹ خود لینے سے شرم نہیں آتی،حیدرآباد، کراچی، میرپورخاص، سکھر پڑھے لکھوں کے شہر ہوتے تھے، علم ہمارا زیور تھا ہم جاہل ہوگئے۔ انہوں نے متحدہ کے قائد کا نام لیے بغیر کہا کہ وہ تقریر میں نوجوانوں کو کہتے ہیں اسلحہ چلانے کی تربیت لو، کبھی مہاجر کارڈ، کبھی صوبے کا نعرہ لگاتے ہیں۔ مصطفیٰ کمال نے کہاکہ 15ہزار نوجوانوں نے اپنی زندگی قربان کردی، 13 سال سے حکومت میں گورنر اور منسٹر ان لوگوں کے تھےپھربھی لوگوں کوکچھ نہ ملا۔