مصطفیٰ کمال واضح کریں اسٹیبلشمنٹ کون ہے، سردار احمد
کراچی:(ملت آن لائن) ایم کیوایم پاکستان کے رہنما سید سردار احمد نے کہا ہےکہ مصطفیٰ کمال واضح کریں اسٹیبلشمنٹ کون ہے۔ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نےگزشتہ دنوں پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا تھا کہ ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی خواہش پر اسٹیبلشمنٹ نے ان کی ملاقات کرائی تھی۔ فاروق ستار کو رات میں رینجرز نے گرفتار کیا اور صبح وہ پارٹی سربراہ بن گئے، مصطفیٰ کمال سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیوایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد نے مصطفیٰ کمال سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کس کو سمجھا جائے آج تک واضح نہیں ہوا لیکن مصطفیٰ کمال واضح کریں اسٹیبلشمنٹ کون ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ماضی میں اسٹیبلشمنٹ کا نہیں حکومت کا حصہ رہا جب کہ کون کیا کرتا ہے آپ سب کو معلوم ہے۔
پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نےگزشتہ دنوں پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا تھا کہ ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی خواہش پر اسٹیبلشمنٹ نے ان کی ملاقات کرائی تھی۔ فاروق ستار کو رات میں رینجرز نے گرفتار کیا اور صبح وہ پارٹی سربراہ بن گئے، مصطفیٰ کمال سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیوایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد نے مصطفیٰ کمال سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کس کو سمجھا جائے آج تک واضح نہیں ہوا لیکن مصطفیٰ کمال واضح کریں اسٹیبلشمنٹ کون ہے۔