دل تھام کر بیٹھنا، اب ہماری باری ہے، مصطفیٰ کمال کا فاروق ستار کو جواب
کراچی: (ملت آن لائن) فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے بھی جواب دینے کا فیصلہ کرلیا، مصطفیٰ کمال اس سلسلے میں کل اہم پریس کانفرنس کریں گے جس میں وہ رہنما ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے لگائے جانیوالے الزامات کا جواب دیں گے۔گزشتہ روز پریس کانفرنس میں فاروق ستار نے پی ایس پی کے رہنما مصطفٰی کمال کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا پریس کانفرنس میں مہاجروں کی تذلیل کی گئی جو مہاجروں کو تسلیم نہیں کرتے ان سے انضمام کیسے ہو سکتا ہے۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ مصطفی کمال نے باریک کام کیا، میری لینڈ کروز کا ذکر کیا لیکن یہ نہیں بتایا کہ اُن کے پاس 3 کروڑ کی لینڈ کروزر کہاں سے آئی۔