خبرنامہ سندھ

مصطفیٰ کمال کا 23 دسمبر سےساڈا حق ایتھے رکھ

حیدر آباد: (ملت+اے پی پی) پاک سرزمین پارٹی کا ورکرز کنونشن حیدرآباد میں منعقد ہوا۔ مصطفیٰ کمال ایم کیو ایم پاکستان پر گرجے بھی خوب اور برسے بھی خوب۔ تنقید کے نشتر بھی چلاتے رہے اور الزامات بھی ڈھیروں ڈھیر لگاتے رہے، کہتے ہیں پتہ تھا فرعونیت کا بت پاش پاش ہو جائے گا کیونکہ یہ لوگ کرپشن کیلئے اقتدار میں رہنا چاہتے ہیں۔ پی ایس پی رہنماء نے تیئس دسمبر سے عوامی عدالت لگانے اور ساڈا حق ایتھے رکھ تحریک چلانے کا اعلان بھی کیا ہے۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ گزشتہ دور حکومت میں شہر تباہ حال ہو گئے، جو لوگ مسائل کی بنیادی وجہ ہوں وہ مسائل کو حل نہیں کر سکتے۔