لاہور:(اے پی پی)ایم کیو ایم کے سابق رہنما مصطفی کمال کے نئی سیاسی پارٹی کا اعلان کرنے کے بعد لاہور میں ان کی حمایت میں اشتہاری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ شہر کی اہم شہراہوں اور چوکوں میں مصطفیٰ کمال کی تصاویر والے پوسٹر اور بینرز باقاعدہ آویزاں ہیں۔ پوسٹرز پر مصطفیٰ کمال کی تصاویر کے بیک گراؤنڈ میں قومی پرچم بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ پوسٹر پر عوام کے لیے پیغام دیا گیا ہے کہ ان کا حق کوئی نہیں چھین سکتا۔ تاہم پوسٹر پر کسی بھی عہدیدار یا تنظیم کا نام درج نہیں کیا گیا۔