خبرنامہ سندھ

مصطفیٰ کمال کی عبد الستارایدھی سےملاقات

کراچی: (آئی این پی) پاک سرزمین پارٹی کے رہنماء مصطفیٰ کمال نے انیس قائم خانی، ڈاکٹر صغیر اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ ایدھی سینٹر میں معروف سماجی شخصیت عبد الستار ایدھی کی عیادت کی۔ مصطفیٰ کمال نے عبد الستار ایدھی کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔؂ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ایدھی صاحب کی ملک کے لئےجو خدمات ہیں انھیں فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے دعا کی کہ عبد الستار ایدھی جلد صحت یاب ہوں اور ایک بار پھر ذاتی طور پر خدمت خلق کے کام انجام دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک سرزمین پارٹی نفرت کی سیاست کو ختم کر کے محبت سے کراچی والوں کو جوڑنا چاہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ ہماری بات سن رہے ہیں اور ہم کامیاب ہوں گے۔