خبرنامہ سندھ

مصطفیٰ کمال کے الزامات پر تبصرہ نہیں کروں گا، سراج درانی

کراچی( آئی این پی ) اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی نے کہا ہےکہ مصطفیٰ کمال کی جانب سے لگائے الزامات ایم کیو ایم کا ذاتی معاملہ اورملک کےلیے پارلیمانی نظام بہترہے،ڈنڈے اور جھنڈے دونوں کا اپنا اپنا کام ہوتا ہے،جبکہ ڈپٹی اسپیکر اسمبلی شہلارضا نے کہا ہے کہ پاکستان کے جھنڈے کو پارٹی جھنڈے کے طور پر استعمال کرنا کرائم ہے،رحمان ملک اور دیگر لوگوں پر لگائے جانے والے الزمات کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی اسمبلی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصطفیٰ کمال کی جانب سے ایم کیو ایم قائد پر لگائے گئے الزامات پر تبصرہ نہیں کروں گا،یہ تمام معاملہ ایم کیو ایم کا ذاتی معاملہ ہے،جبکہ ملک کے لیے پارلیمانی نظام ہی بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدارتی نظام کے لیے مطالبے اس سے قبل بھی ہوتے رہے ہیں،اورپاکستان کا جھنڈا کسی بھی پارٹی کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے،ہمیں قومی پرچم کا احترام کرنا چاہیے۔ دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر اسمبلی شہلا رضا نے سندھ اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں بھی مصطفیٰ کمال کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ پاکستان کے جھنڈے کو پارٹی کا جھنڈا نہیں بنایا جاسکتا،مصطفی کمال نے ہوم ورک اچھا نہیں کیا تھا۔ شہلا رضا نے کہا کہ نامعلوم افراد تو سنے تھے،اب نامعلوم پارٹیاں بننا شروع ہوگئی ہے۔