خبرنامہ سندھ

مصطفی کمال کی واپسی چوہدری نثار کا آخری پتہ ہے، علی رضا عابدی

کراچی:(اے پی پی) ایم کیو ایم کے رہنما علی رضا عابدی کا کہنا ہے کہ سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال کی واپسی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا آخری پتہ ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں علی رضا عابدی کا کہنا تھا کہ ’پروا مکاوا کانا‘ یعنی فکر کی کوئی بات نہیں سابق ناظم کراچی کی واپسی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا آخری پتہ ہے جو پچھلے تمام حربوں کی طرح فیل ہو گا۔