کراچی(اے پی پی)کراچی میں تھانوں، رینجرز چوکیوں اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے پر 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی غربی فیروز شاہ نے 6 مقدمات میں ملوث ملزمان کی نشاندہی کرنے والوں کے لیےانعام کا اعلان کیا۔ ملزمان کی نشاندہی اورگرفتاری میں مدد دینےوالوںکو 10 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ فیروزشاہ کےمطابق ملزمان ضلع وسطی میں تھانوں ، رینجرز چوکیوں اور دیگر مقامات پرکریکر حملوں میں ملوث ہیں،جبکہ نامعلوم ملزمان کے خلاف 2 مقدمات تھانہ نارتھ ناظم آباد میں درج ہیں۔ دیگر مقدمات تھانا گلبہار، گلبرگ، سپر مارکیٹ اور اورنگی ٹائون میں درج ہیں اطلاع دینے والے یا نشاندہی کرنے والوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔