خبرنامہ سندھ

معروف صوفی شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کی تقریبات شروع

کراچی: (ملت آن لائن) سندھ کے معروف صوفی شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کی تقریبات شروع ہو گئیں ، سندھ حکومت کی جانب سے صوبہ بھر میں عام تعطیل ہے سندھ حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر چار نومبر بروز ہفتہ سندھ بھر میں تعطیل ہے، نوٹی فکیشن کے مطابقسندھ بھر کے تمام اسکول، کالج اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے برصغیر کے عظیم صوفی شاعر اور روحانی بزرگ حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے 274 ویں عرس مبارک کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شاہ عبداللطیف بھٹائی سندھ کی پہچان ہیں اور ان کے تصوف اور کلام کو دنیا بھر میں عقیدت و احترام سے سنا جاتا ہے،وہ بین الاقوامی سطح کے شاعر ہیں جنہوں نے اپنے عہد کے حالات، واقعات، تفکرات، معاشرتی و معاشی صورتحال،عوام کے جذبات اور تصورات کو واضح انداز میں اپنی شاعری میں پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہ عبداللطیف بھٹائی سندھ کی پہچان ہیں اور ان کے تصوف اور کلام کو دنیا بھر میں عقیدت و احترام سے سنا جاتا ہے، انہوں نے ہمیشہ انسان دوستی اور بھائی چارے کا درس دیا،ان کا کلام حق و سچ کا امین ہے، انھوں نے جدوجہد، انسانیت سے بلاتفریق محبت اور فلاح و بہبودکا درس دیا گیا ہے، ان کے کلام میں وہ چاشنی ہے جو بہت کم شاعروں کے کلام میں نظر آتی ہے ۔