خبرنامہ سندھ

معطل ایس ایس پی ملیر راؤانوار دبئی روانہ

کراچی:(ملت+اے پی پی) ایس ایس پی کے عہدے سے معطل کیے جانے والے راؤ انوار پریس کانفرنس منسوخ کرکے دبئی روانہ ہوگئے ہیں۔ ایس ایس پی ملیر کے عہدے سے معطل کئے جانے والے راؤ انوار پولیس افسران کے خلاف پریس کانفرنس منسوخ کرکے دبئی روانہ ہوگئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ راؤ انوار دبئی میں اعلیٰ سیاسی شخصیات سے ملاقات کرکے اپنے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اورایم کیوایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار کی گرفتاری پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نوٹس لیتے ہوئے راؤ انوار کو ایس ایس پی ملیر کے عہدے سے ہٹادیا تھا۔