اسلام آباد:(اے پی پی)مصطفیٰ کمال مشکل میں پڑ گئے، معظم علی کو قاتل کہنے پر قانونی نوٹس جاری ہو گیا، معظم علی کی اہلیہ نے ان سے میڈیا پر معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ عمران فاروق کیس میں گرفتار ملزم معظم علی کی اہلیہ سعدیہ بانو نے نوٹس میں کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال نے تیرہ مارچ کو اپنی پریس کانفرنس میں معظم کو قاتل کہا حالانکہ کیس زیر سماعت ہے اور عدالت نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں سنایا۔ جوہر عابد ایڈووکیٹ کے توسط سے بھجوائے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مصطفیٰ کمال کے بیان سے معظم علی اور ان کے خاندان کی ساکھ کو دھچکا پہنچا، اس لئے وہ میڈیا کے ذریعے معافی مانگیں ورنہ ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔