خبرنامہ سندھ

مفاہمت کے بادشاہ کا گرینڈ الائنس بنانے کا منصوبہ

: (ملت+اے پی پی) سیاست کے بڑے کھلاڑی نے بڑا ایجنڈا تیار کر لیا۔ مفاہمت کے بادشاہ آصف علی زرداری اس بار اپوزیشن جماعتوں کو قریب لانے کے لئے مفاہمتی کردار ادا کریں گے۔ بلاول بھٹو فرنٹ فٹ پر رہیں گے۔ مفاہمتی سیاست کے بادشاہ آصف علی زرداری کی نئے مشن کے ساتھ وطن واپسی کی تیاریاں شروع ہو گئیں۔ اب کی بار آصف زرداری مفاہمتی سیاست تو کریں گے مگر اپوزیشن کے ساتھ، حکومت کے خلاف گٹھ جوڑ کیا جائے گا۔ اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کے لئے پس پردہ رابطوں کی ذمہ داری آصف علی زرداری کے سپرد کر دی گئی ہے۔ آصف زرداری گرینڈ اپوزیشن الائنس کے قیام کا ایجنڈا لیکر پاکستان پہنچیں گے۔ حکومت کے خلاف جوڑ توڑ اور وننگ ہارسز کی پارٹی میں شمولیت بھی آصف زرداری کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔ آصف زرداری پس پردہ رابطے اور حکمت عملی بنائیں گے لیکن سیاسی محاذ بلاول بھٹو کے پاس ہی رہے گا۔ عوامی سطح پر رابطہ مہم اور حکومت مخالف تحریک کی قیادت بلاول بھٹو ہی کریں گے۔ آصف علی زرداری پاکستان میں مصروفیات کے ساتھ ساتھ بیرون ملک بھی آتے جاتے رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق، وطن واپسی سے پہلے ہی آصف علی زرداری کے پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لئے اہم سیاسی شخصیات سے رابطے جاری ہیں۔ بلاول ستائیس دسمبر کے بعد پنجاب کا دورہ کریں گے تو اہم شخصیات پارٹی میں شامل ہوں گی۔