کراچی: (آئی این پی ) پی آئی اے کے ملازمین سے اظہار یکجہتی کے لئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کراچی پہنچے۔ عمران خان نے وزیر اعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ سروسز ایکٹ کا خاتمہ کر کے مذاکرات شروع کئے جائیں۔ عمران خان نے کہا کہ پی آئی اے ملازمین کو گولی کیسے لگی اس معاملے کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور چار لاپتا ملازمین کو فوری بازیاب کرایا جائے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ گولیاں چلانا مسلئے کا حل نہیں ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ ملازمین کے خدشات دور کرے۔ جمہوریت ڈنڈے اور بندوق سے نہیں چلتی۔ اس موقع پر جاں بحق ملازمین کے لئے فاتح خوانی بھی کی گئی۔