ملکی خوشحالی کےلیےکراچی کا امن ناگزیرہے‘ گورنرسندھ
لندن:(ملت آن لائن) گورنرسندھ محمد زبیرنے کہا ہے کہ ملکی خوشحالی کے لیے کراچی کا امن ناگزیر ہے، رینجرز کےخصوصی اختیارات کے لیے پارلیمنٹ سے قانون پاس کیا۔
تفصیلات کے مطابق لندن میں گورنرسندھ محمد زبیر نے ہائی کمیشن استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں امن کے لیے ایک سیاسی جماعت کوجبرسے روکنا پڑا کیونکہ اس کا سربراہ ملک ملک دشمن سرگرمیوں ملوث تھا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ کی تقسیم کی سازش ناکام بنانے کا کریڈٹ بھی حکومت کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر کے خلا ف 2013 میں شروع ہونے آپریشن کے ثمرات مل رہے ہیں ، میرٹ پرکام کرتے ہوئے عوام کو امن اورسکون دیا۔ گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ کراچی کا روشن مستقبل سی پیک سے جڑا ہوا ہے۔ سال 2017 ، کراچی میں مختلف واقعات میں 429افراد کا قتل کراچی جرائم کے انڈکس پر چھٹے نمبر سے بانوے نمبر پر توآ گیا لیکن یہ اس سال بھی ٹارگٹ کلنگ نہ رک سکی۔ سال 2017 میں 429 افراد کو مختلف واقعات میں قتل کیا گیا، جن میں 46 افراد کی ٹارگیٹ کلنگ بھی شامل ہے، جبکہ گزشتہ سال قتل ہونے والوں کی تعداد 504تھی۔