خبرنامہ سندھ

ملک ریاض کا ایدھی فاؤنڈیشن کیلئے 10 ایمبولینس عطیہ کرنے کا اعلان

کراچی: (ملت+اے پی پی) چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض مشکلات میں گھرے اداروں اور افراد کی امداد میں ایک بار پھرسب سے آگے نظر آ رہے ہیں۔ ملک ریاض نے عبد الستار ایدھی کے انتقال کے بعد مشکلات کا شکار ایدھی فاؤنڈیشن کیلئے 10 ایمبولینس عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ ملک ریاض نے پروگرام دنیا کامران خان کے ساتھ میں میسیج کر کے فیصل ایدھی کو ادارے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ اس سے پہلے چیئرمین بحریہ ٹاؤن نے دنیا نیوز کے پروگرام نقطہ نظر میں کراچی کی مخدوش عمارت کے متاثرین کیلئے بیس لاکھ تک کے فلیٹ دینے کی پیشکش کی تھی۔ فیصل ایدھی نے پروگرام دنیا کامران خان کے ساتھ میں ایدھی فاؤنڈیشن کی مشکلات کا ذکر کیا اور کہا کہ ادارے کے چندے میں پچیس فیصد کمی آ گئی ہے۔