خبرنامہ سندھ

ملک میں”را “کے ایجنٹس موجود ہیں: ستار

کراچی:(آئی این پی) متحدہ کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو ہٹانا مقصد نہیں، پاناما لیکس میں سب کا احتساب ہونا چاہیے۔ ایک سوال پر ایم کیو ایم رہنما بولے جب “را” کے ایجنٹ پاکستان میں موجود ہیں تو انہیں بھارت جانے کی کیا ضرورت ہے؟۔ فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کچھ لوگوں کی خواہش ہے کہ متحدہ قائد کے بغیر ایم کیو ایم بنائی جائے لیکن مسلط شدہ کوئی بھی آپشن قبول نہیں کریں گے-