خبرنامہ سندھ

ملیرپولیس کا ایم کیوایم کے3 رہنماؤں کوحراست میں لینےکا فیصلہ

کراچی: (آئی این پی) ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق ضلع ملیر پولیس نے متحدہ قومی موومںٹ کے تین رہنماؤں کو حراست میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کنور نوید جمیل، شاہد پاشاہ اور قمر منصور ضلع ملیر پولیس کو 20 سے زائد مقدمات میں مطلوب ہیں۔ ملزمان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کیے جائیں گے۔ دو روز قبل تینوں رہنماؤں کو سیکیورٹی ادارے نے تحویل میں لیا تھا جبکہ ضلع ملیر پولیس تینوں رہنماؤں کو آج تحویل میں لے گی۔ ایم کیوایم کے نامزد مئیر وسیم اختر کو بھی چند روز قبل ضلع ملیر پولیس نے تحویل میں لیا تھا۔