خبرنامہ سندھ

ملیرڈسٹرکٹ جیل سے18 بھارتی ماہی گیررہا

ملیر(آئی این پی)ملیر ڈسٹرکٹ جیل سے 18 بھارتی ماہی گیر رہا کر دئیے گئے ، انہیں ٹرین سےلاہور بھیجا جا رہا ہے جہاں واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا ۔ پاکستان نےجذبہ خیر سگالی کے تحت گرفتار بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا ۔ کراچی کے ملیر ڈسٹرکٹ جیل سے 18 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا گیا ۔ ان ماہی گیروں کی دستاویزات دو مرتبہ بھات بھیجی گئی تھیں جن کی کلئیرنس اب بھارت نے دی ہے ۔ رہا ہونیوالے بھارتی ماہی گیروں کو سہہ پہر بزنس ٹرین سے لاہور روانہ کیا جائے گا جہاں واہگہ بارڈر پر انہیں بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا ۔ یکم جنوری سے اب تک ملیر ڈسٹرکٹ جیل 173 بھارتی ماہی گیر رہا ہوچکے ہیں جبکہ مزید 465 بھارتی ماہی گیر جیل میں ہیں ۔