خبرنامہ سندھ

منظوروسان نےاپنےہی محکمےکی کرپشن بےنقاب کردی

کراچی: (اے پی پی) خوابوں کے اسیر وزیر نے اپنی ہی حکومت کی کرپشن بے نقاب کر دی۔ سندھ کے وزیر صنعت و تجارت منظور وسان کی صدارت میں محکمہ کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ محکمہ کی زمینوں پر چائنا کٹنگ کی گئی ہے، سائیٹ لمیٹڈ میں کروڑوں روپے کی کرپشن ہوئی جبکہ محکمہ میں غیرقانونی بھرتیاں بھی کی گئی ہیں۔ منظور وسان کا کہنا تھا کہ آٹھ سال کے دوران محکمہ صنعت و تجارت کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے، بدین، سکھر اور لاڑکانہ میں صنعتوں کی زمین پر قبضہ کر لیا گیا ہے، کرپشن کی تحقیقات نیب سے کرائی جائینگی۔ منظور وسان نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا سندھ میں کوئی مستقبل نہیں، کرپشن کے خلاف کارروائیاں تیز کی جا رہی ہیں۔