خبرنامہ سندھ

منظوروسان کا فنکشنل لیگ کو پیپلز پارٹی میں ضم ہونےکا مشورہ

کراچی: (آئی این پی) سندھ کے وزیر صنعت منظور وسان نے پیر پگارا کو مشور دیا ہے کہ فنکشنل لیگ کو پیپلز پارٹی میں ضم کر دیں ، جدید سیاست میں ان کی پارٹی کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔ سندھ کے وزیر صنعت منظور وسان مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ کو مشورہ دیا ہے کہ فنکشنل لیگ پیپلز پارٹی میں ضم کر دیں۔ ان کا کہنا تھا جدید سیاست میں فنکشنل لیگ کی کوئی جگہ نہیں ہے ۔ پیپلزپارٹی سے ہاتھ ملانے کے علاوہ فنکشنل لیگ کے پاس کوئی چارہ نہیں ہے ۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی امتیاز شیخ بھی جلد پیپلزپارٹی میں ہوں گے ۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ شکار پور کے مہر اور ٹھٹہ کے شیرازی جلد پیپلزپارٹی میں ہوں گے ۔ باہمی اتحاد سے سندھ میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا ۔