خبرنامہ سندھ

منظور وسان کا نیا خواب

کراچی: (ملت+اے پی پی) خوابوں سے شہرت پانے والے منظور وسان نے اپنے تازہ خواب کا تذکرہ سندھ اسمبلی کے احاطے میں میڈیا کے سامنے کیا۔ ان کے خواب کا ایک حصہ پاناما لیکس سے متعلق ہے جس میں نواز شریف کے لئے خوشخبری ہے، کہتے ہیں قطری شہزادہ نواز شریف کو بچا لے گا۔ دوسرا حصہ کپتان کی شادی کے بارے میں ہے، کہتے ہیں عمران خان کچھ بھی کر لیں، شادی نہیں ہو سکتی۔ منظور وسان اس سے پہلے بھی کئی خواب سنا چکے ہیں۔ منظور وسان نے یہ دعویٰ بھی کر دیا کہ جو بھی باہر جانے کی کوشش کرے گا، پکڑا جائے گا۔