منگھوپیر روڈ پر ہزاروں لیٹر پٹرول سے بھرا ٹینکر الٹ گیا
کراچی(ملت آن لائن)کراچی کے علاقے منگھوپیر روڈ پر ہزاروں لیٹر پٹرول سے بھرا ٹینکر الٹ گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹینکر میں 52 ہزار لیٹر پیٹرول موجود تھا جو ٹینکر الٹنے کے نتیجے میں سڑک پر بہہ گیا۔ جائے حادثہ کو فوری طور پر ٹریفک کے لیے بند کرکے مٹی کے ڈمپر طلب کیے گئے اور پٹرول پر مٹی ڈالی گئی تاکہ کسی بھی حادثے سے بچا جاسکے۔
رینجرز اور پولیس کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لوگوں کو ٹینکر کے قریب آنے سے باز رکھا۔ بعد ازاں ٹینکر کو ہیوی کرین کی مدد سڑک سے ہٹا دیا گیا جس کے بعد رینجرز ، پولیس اور دیگر اداروں نے علاقے کو کلیئر قرار دے دیا۔